ترکیبِ ذکر

بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
ذِکرُاللّٰہ

ترکیب ذکر جہر
ذکر جہرسے پہلے دس بار درود شریف، دس بار استغفار، تین بار آیتِ ذکر، پڑھ کر اپنے ا وپر دم کریں پھر ذکر شروع کریں

(1) (درودِ غو ثیہ ، ۱۰ بار):- اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ مَّعْدَنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَمْ، وَاٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ

(2) استغفار ، ۱۰ بار : – اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَ نبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہْ ۔

(3) آیتِ ذکر، 3 بار: –  فَاذکُرُونِیْ اَذْکُرْکُمْ وَ اشْکُرُوْا لِیْ وَ لَا تَکْفُرُوْنِ۔

(4) کلمہ شریف:- لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ 200 بار ( یا جو میسّر ہو)
(آخر میں ایک بار): – مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہْ ، صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمْ۔

(5) اِلَّا اللّٰہُ ، اِلَّا اللّٰہْ :- 400 بار (یا جو میسّر ہو) آخر میں ایک بار: – لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰہْ ،
، صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ عَلیٰ اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمْ۔

(6) اَللّٰہْ ، اَللّٰہْ :- 600 بار( یا جو میسّر ہو) آخر میں ایک بار: – جَلَّ جَلَالُہٗ ، وَعَمَّ نَوَالُہٗ
یہ کل بارہ تسبیح یعنی بارہ سو کی تعداد ہوئی

(7) حَقّ، حَقّ :- 100 بار (یا کم و بیش جو میسّر ہو بطور سہ ضربی یا چہار ضربی) آخر میں ایک بار: – جَلَّ جَلَالُہٗ ، وَعَمَّ نَوَالُہٗ

الاسلامی.نیٹ www.alislami.net

پندرہ سوسالہ عید میلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پندرہ سو سالہ عید میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی تمام عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد!

نبیِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے ۵۳ سال کی عمرِ مبارک میں مکۂ مکرمہ سے مدینۂ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی۔ سنِ ہجرت سے آج تک ۱۴۴۷ سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس طرح (۵۳ + ۱۴۴۷ = ۱۵۰۰) امسال ۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۷ھ کو ولادتِ باسعادت کو پورے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہو رہے ہیں۔

اس عظیم اور مبارک موقع پر دنیا بھر میں، شہر شہر، گاؤں گاؤں، اور قریہ قریہ، پندرہ سو سالہ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور جگہ جگہ اس کا اعلان و اہتمام ہو رہا ہے۔

ہمیں بھی چاہیے کہ اس مبارک و مسعود موقع پر بھرپور اہتمام و انصرام کے ساتھ عظیم الشان جلسے اور جلوس کا انعقاد کریں، اور نبیِ کریم رؤوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے فضائل و کمالات سے دنیا کو روشناس کرائیں، ان کے فرمودات اور دعوتِ سنت کو عام کریں، اور اسلامی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔
اللہ عزوجل اور رسولِ پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے احکام پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں-

اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ ہمیں اسلام و سنت پر استقامت عطا فرمائے ، دینِ اسلام پر مکمل عمل کرنے کی توفیق بخشے اور خاتمہ بالخیر نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العلمین بجاہ حبیبک سید المرسلین علیه وعلیہم الصلاۃ والتسليم

واللہ الموفق والمعین، نعم المولیٰ و نعم النصیر

الاسلامی.نیٹ
Alislami.net

15 صفر 1447 ھ ، 10 اگست 2025 ء

محرم کے روزے کی فضیلت (انگلش)

“After Ramadan, the most virtuous fasting is that of the month of Muharram”

Narrated by Abu Huraira (may Allah be pleased with him):

The Messenger of Allah (peace and blessings be upon him) said:

“The best fasts after the month of Ramadan are in Allah’s month Al-Muharram, and the best prayer after the obligatory prayers is the night prayer (Tahajjud).”
(Sahih Muslim, Book of Fasting, Chapter: The Virtue of Fasting in Muharram)

This narration highlights the special status of the month of Muharram, as the Prophet ﷺ referred to it as “Shahrullah” (the Month of Allah) — a title that reflects its sanctity and excellence.

محرم کے روزے کی فضیلت

*رمضان کے بعد افضل روزہ ، ماہِ محرم کا روزہ ہے٭

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال:

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

“أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ صَلَاةُ اللَّيْلِ”

(صحیح مسلم، کتاب الصیام، باب فضل صوم المحرم)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا ہے، اور فرض نمازوں کے بعد افضل نماز، رات کی نماز (تہجد)ہے۔”
(مسلم شریف)

محرم کو “شَهرُ الله” کا لقب دینا اس ماہ مبارک کی خاص فضیلت کو ظاہر کرتا ہے

عشا کے بعد کی ، چار سنتوں کی فضیلت

بعدِ عشا، چار سنتوں کی فضیلت

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ:
“كَانَ النَّبِيُّ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم يُصَلِّي فِي بَيْتِي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ التَّرَاوِيحَ،
(رواه مسلم، حديث رقم: 736)

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہانے فرمایا، کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میرے گھر میں عشا کے بعد چار رکعات پڑھتے، پھر باہر نکل کر لوگوں کو تراویح پڑھاتے،

عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ:
“صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّه صلی اللہ تعالی علیہ وسلم أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ.”
(رواه الترمذي، حديث رقم: 433)

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ عشا کے بعد ،چار رکعات نماز پڑھی۔

۳- عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
“مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كُتِبَ لَهُ كَعِدْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ.”
(المعجم الأوسط للطبراني، حديث رقم: 8572)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جو شخص عشا کے بعد چار رکعات (نفل) پڑھے، اس کے لیے لیلة القدر میں پڑھنے کے برابر ثواب لکھا جاتا ہے۔”

طبرانی ،براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جس نے عشا کے بعد چار پڑھیں، تو یہ شب قدر میں چار کے مثل ہیں۔

(بہار شریعت چہارم ص 661)

رمضان کا اعتکاف، دوحج اور دو عمرے کا ثواب (انگلش)

The Reward of Ramadan I’tikaf: Equivalent to Two Hajj and Two Umrah

Imam Bayhaqi narrates from Imam Hussain (may Allah be pleased with him) that the Holy Prophet (peace and blessings be upon him) said:

"Whoever observes I’tikaf for ten (10) days in Ramadan, it is as if they have performed two (2) Hajj and two (2) Umrah.”

(Shu’ab al-Iman, Chapter on I’tikaf, Hadith 3966, Volume 3, Page 425)

(Bahar-e-Shariat, Part 5)

رمضان کا اعتکاف، دوحج اور دو عمرے کا ثواب

رمضان کا اعتکاف، دوحج اور دو عمرے کا ثواب

بیہقی امام حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضورِ اقدس صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے رمضان میں دس ۱۰ دنوں کا اعتکاف کرلیا تو ایساہے جیسے دو ۲ حج اور دو ۲ عمرے کیے۔‘‘

’’شعب الإیمان‘‘، باب في الاعتکاف، الحدیث، ۳۹۶۶، ج۳، ص۴۲۵

(بہار شریعت حصہ پنجم)

درود جمعہ

دُرودِ جُمُعَہ

صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ ، صَلاۃً وَّ سَلامًا عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ-

مینو
👁 Total Visits: 590,769