بعدِ عشا، چار سنتوں کی فضیلت
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ:
“كَانَ النَّبِيُّ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم يُصَلِّي فِي بَيْتِي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ التَّرَاوِيحَ،
(رواه مسلم، حديث رقم: 736)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہانے فرمایا، کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میرے گھر میں عشا کے بعد چار رکعات پڑھتے، پھر باہر نکل کر لوگوں کو تراویح پڑھاتے،
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ:
“صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّه صلی اللہ تعالی علیہ وسلم أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ.”
(رواه الترمذي، حديث رقم: 433)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ عشا کے بعد ،چار رکعات نماز پڑھی۔
۳- عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
“مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كُتِبَ لَهُ كَعِدْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ.”
(المعجم الأوسط للطبراني، حديث رقم: 8572)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جو شخص عشا کے بعد چار رکعات (نفل) پڑھے، اس کے لیے لیلة القدر میں پڑھنے کے برابر ثواب لکھا جاتا ہے۔”
طبرانی ،براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جس نے عشا کے بعد چار پڑھیں، تو یہ شب قدر میں چار کے مثل ہیں۔
(بہار شریعت چہارم ص 661)