بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
عطائے رحمانی دعائے چراغ ربانی
سُبْحَانَ رَبِّیَّ الْاَعْليٰ﴿﴾رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ، فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلًا ﴿﴾ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَاْ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ﴿﴾ اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الْاَ بْتَرُ﴿﴾ اِنَّا جَعَلْنَا فِیْ اَعْنٰقِہِمْ اَغْلٰلًا فَہِیَ اِلَی الْاَذْقَانِ فَہُمْ مُّقْمَحُوْنَ ﴿﴾ وَ جَعَلْنَا مِنْ ۢ بَیْنِ اَیْدِیْہِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِہِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰہُمْ فَہُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ ﴿﴾ اِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا﴿﴾ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴿﴾کُلَّ ھَمٍّ وَّغَمِّ سَیَنْجَلِیْ﴿﴾ وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿﴾ وَاللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿﴾ کَانَ وَعْدُہٗ مَفْعُوْلًا ﴿﴾ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ، صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍوَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَالْاَنْبِیَآءِ وَالْمَلَآئِکَۃِ بِعَدَدِ مَعْلُوْمِہِ اِلیٰ الْاَبَدِ﴿﴾
دعا ےچراغ ربانی کے فوائد
یہ دعا غیبی والہامی عطاےرحمانی ہے۔ اس کے فوائد کثیر ہیں۔چند فوائد بطریق اختصار ہم ظاہر کرتے ہیں:
۱- اس میں اسم اعظم ہے جس کے ذریعہ دعا جلد قبول ہوتی ہے اورسوال پورا ہوتاہے۔
۲-صحت جسمانی
۳-شفاےبیماراں
۴-ترقی دنیوی
۵- ترقی درجۂ روحانی
۶-ہرکام میں امداد غیبی
۷-خلق سے بے پرواہی
۸-دشمن اس کا ،بے نام ونشان ہوگا
۹-دشمن اس کا ، مجبور ومقہور ہوگا
۱۰-دشمنوں کی زبان بندی، نظر بندی ہوگی
۱۱-فتوحات دینی ودنیوی ، دونوں ہوگی
۱۲-کل رنج وغم دنیوی دفع ہوجائے
۱۳-دولت دنیا وعاقبت ، اس قدر حاصل ہوگی کہ ذاکر خوش ہوجائےگا
۱۴-خدا کی رحمت طالب پر نازل ہوگی
۱۵-ایمان طالب کا، ہمیشہ تازہ ہوتارہے گا اور داخلِ جنت ہوگا۔
دعاپڑھنے کا طریقہ:
اس عطائے رحمانی کوتین بار پڑھ لیاکریں اول وآخر درود شریف تین بار، اور ہرمہینہ کی قمری بارہ تاریخ کو اعلیٰ حضرت رسول کریم ﷺ کے نام پر کچھ کھانا یا شیرینی یاکچھ پیسے مسکین کودے دیاکریں، اور تین تین بار درود شریف ایک بار الحمدشریف اور تین بار قل ہو اللہ شریف پھرتین بار درود شریف پڑھ کر یہ کہہ دے ،ثواب اس فاتحہ کا یااس کھانا یااس شیرینی یااس پیسہ کا حضور پرنور اعلیٰ حضرت رسول محبوب ﷺ کوپہنچے۔ واللہ ولی التوفیق۔
از مولانا محمد کامل نعمانی ولید پوری علیہ الرحمہ
(ولادت ۱۲۳۶ ھ وفات ۱۳۲۲ ھ)
(منقول از حالات کامل ص ۲۳ ، ۲۴ مطبوعہ مکتبہ غوثیہ، بنارس، ہند)