زمین وزماں (نعت شریف)
سیدی اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا قادری، علیہ الرحمہ
زمین وزماں تمہارے لئے، مکین و مکاں تمہارے لئے
چُنِینُ و چُنَاں تمہارے لئے، بنے دو جہاں تمہارے لئے
دَہن میں زَباں تمہارے لئے، بدن میں ہے جاں ، تمہارے لئے
ہم آئے یہاں، تمہارے لئے، اُٹھیں بھی وَہاں، تمہارے لئے
تمہاری چمک ،تمہاری دَمک ،تمہاری جھلک ،تمہاری مَہَک
زمین و فَلَک، سَماک وسَمک میں سِکّہ نشاں، تمہارے لئے
یہ شمس و قمر، یہ شام و سَحَر، یہ بَرگ و شَجر، یہ باغ و ثَمر
یہ تِیغ و سِپَر، یہ تاج و کمر ،یہ حُکْمِ رواں، تمہارے لئے
سَحَابِ کرم، روانہ کیے کہ آب نِعَم زمانہ پیے
جو رکھتے تھے ہم، وہ چاک سیے، یہ سِتْرِ بَداں تمہارے لئے
جِناں میں چَمن، چمن میں سَمن، سمن میں پھَبن، پھبن میں دُلھن
سزائے محن، پہ ایسے مِنَن، یہ اَمن و اَماں تمہارے لئے
خَلیل و نَجی، مسَِیحُ و صَفی، سبھی سے کہی، کہیں بھی بنی؟
یہ بے خبری، کہ خَلْق پھری، کہاں سے کہاں ،تمہارے لئے
اشارے سے چاند، چیر دیا، چھپے ہوئے خُور کو، پھیر لیا
گئے ہوئے دن کو عصر کیا، یہ تاب و تواں تمہارے لئے
صبا وہ چلے، کہ باغ پھلے،وہ پھول کھلے، کہ دن ہوں بھلے
لِوا کے تَلے،ثنا میں کھلے، رَضاؔکی زباں، تمہارے لئے
{حدائق بخشش}
الاسلامی.نیٹ
(AL-ISLAMI.NET) www.al islami.net
مزید
مینو