یہقی شعب الایمان اور دیلمی نے مسند الفردوس میں سلمان فارسی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت كی
فی رجب یوم ولیلة من صام ذٰلك الیوم وقام تلك اللیلة كان كمن صام من الدهر مائة سنة وقام مائة سنة وھو لثلث بقین من رجب وفیه بعث اﷲ تعالٰی محمدا صلی ﷲ تعالٰی علیه وسلّم
رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اس دن كا روزہ ركھے اور وُہ رات نوافل میں گزارے سَو برس كے روزوں اور سَو برس كے شب بیداری كے برابر ہو، اور وہ ۲۷رجب ہے اسی تاریخ ﷲ عزوجل نے محمد صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم كو مبعوث فرمایا۔
الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ٤۳۸۱ دارالكتب العلمیہ بیروت ۳ /۱٤۲ شعب الایمان حدیث ۳۸۱۱ دارالكتب العلمیہ بیروت ۳ /۳۷٤
نیز اسی میں بطریق ابان بن عیاش حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً مروی
فی رجب لیلة یكتب للعامل فیھا حسنات مائة سنة، وذٰلك لثلٰث بقین من رجب فمن صلی فیه اثنتی عشرة ركعة یقرأ فی كل ركعة فاتحة الكتاب وسورة من القرأن، ویتشھد فی كل ركعة ویسلم فی اٰخرهن، ثم یقول، سبحٰن ﷲ والحمدﷲ ولاالٰہ الاﷲ وﷲ اكبر مائة مرة ویستغفر ﷲ مائة مرة ویصلی عن النّبی صلی ﷲتعالٰی علیہ وسلم مائة مرة ویدعو لنفسہ ماشاء من امر دنیاه واٰخرته ویصبح صائما فان ﷲ یستجیب دعاء كلہ الاان یدعوفي معصیة۔
رجب میں ایک رات ہے كہ اس میں عمل نیك كرنے والے كو سَو برس كی نیكیوں كا ثواب ہے اور وہ رجب كی ستائیسویں شب ہے جو اس میں بارہ ركعت پڑھے ہرركعت میں سورہ فاتحہ اور ایك سورت، اور ہر دوركعت پر التحیات اور آخر میں بعد سلام سبحن ﷲ والحمد ﷲ ولاالٰہ الا ﷲ وﷲ اكبرسو بار، استغفار سَو بار، درود سو بار، اور اپنی دنیا وآخرت سے جس چیز كی چاہے دعا مانگے اور صبح كو رزہ ركھے تو ﷲ تعالیٰ اس كی سب دعائیں قبول فرمائے سوائے اس دُعا كے جو گناہ كے لیے ہو۔ (شعب الایمان حدیث ۳۸۱۲۱ دارالكتب العلمیہ بیروت ۳ /۳۷٤)
فوائد ہناد میں انس رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے مروی
بعث نبیا فی السابع والعشرین رجب فمن صام ذٰلك الیوم ودعا عند افطارہ كان لہ كفارة عشر سنتین۔
۲۷ رجب كو مجھے نبوت عطا ہُوئی جو اس دن كا روزہ ركھے اور افطار كے وقت دُعا كرے دس برس كے گناہوں كا كفارہ ہو۔ (تنزیه الشریعة بحوالہ فوائد ہناد كتاب الصوم حدیث ٤۱ دارالكتب العلمیة بیروت ۳ /۱٦۱)
جزء ابی معاذ مروزی میں بطریق شہر ابن حوشب ابوھریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے موقوفاً مروی
من صام یوم سبع وعشرین من رجب كتب ﷲ له صیام ستین شھرا وھو الیوم الذی هبط فیه جبریل علی محمد صلی ﷲ تعالٰی علیه وسلم بالرسالة۔
جو رجب كی ستائیسویں كا روزہ ركھے تو ﷲ تعالیٰ اس كے لیے ساٹھ مہینوں كے روزوں كا ثواب لكھے، اور وُہ وُہ دن ہے جس میں جبریل علیہ الصلٰوة والسلام محمد صلّی ﷲ تعالیٰ علیہ و سلم كے لیے پیغمبری لے كر نازل ہُوئے۔ (تنزیه الشریعة بحوالہ جزء ابی معاذ كتاب الصوم حدیث ٤۱ دارا لكتب العلمیه بیروت ۳ /۱٦۱)
تنزیه الشریعة سے ماثبت من السّنة میں ہے
وھذا أمثل ما ورد فی ھذا المعنی۔
یہ اُن سب حدیثوں سے بہتر ہے جو اس باب میں آئیں۔ بالجملہ اس كے لیے اصل ہے اور فضائلِ اعمال میں حدیثِ ضعیف باجماعِ ائمہ مقبول ہے وﷲتعالٰی اعلم۔
تنزیه الشریعة بحوالہ جزء ابی معاذ كتاب الصوم حدیث ٤۱ دارا لكتب العلمیہ بیروت ۳ /۱٦۱ ما ثبت بالسنة مع اردو ترجمہ ذكرماہِ رجب ارادہ نعیمیہ رضویہ لال كھوہ موچی گیٹ لاہور ص ۲۳٤
تحقیق: اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان