بسم اللہ الرحمن الرحیم

پندرہ سو سالہ عید میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی تمام عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد!

نبیِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے ۵۳ سال کی عمرِ مبارک میں مکۂ مکرمہ سے مدینۂ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی۔ سنِ ہجرت سے آج تک ۱۴۴۷ سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس طرح (۵۳ + ۱۴۴۷ = ۱۵۰۰) امسال ۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۷ھ کو ولادتِ باسعادت کو پورے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہو رہے ہیں۔

اس عظیم اور مبارک موقع پر دنیا بھر میں، شہر شہر، گاؤں گاؤں، اور قریہ قریہ، پندرہ سو سالہ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور جگہ جگہ اس کا اعلان و اہتمام ہو رہا ہے۔

ہمیں بھی چاہیے کہ اس مبارک و مسعود موقع پر بھرپور اہتمام و انصرام کے ساتھ عظیم الشان جلسے اور جلوس کا انعقاد کریں، اور نبیِ کریم رؤوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے فضائل و کمالات سے دنیا کو روشناس کرائیں، ان کے فرمودات اور دعوتِ سنت کو عام کریں، اور اسلامی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔
اللہ عزوجل اور رسولِ پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے احکام پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں-

اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ ہمیں اسلام و سنت پر استقامت عطا فرمائے ، دینِ اسلام پر مکمل عمل کرنے کی توفیق بخشے اور خاتمہ بالخیر نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العلمین بجاہ حبیبک سید المرسلین علیه وعلیہم الصلاۃ والتسليم

واللہ الموفق والمعین، نعم المولیٰ و نعم النصیر

الاسلامی.نیٹ
Alislami.net

15 صفر 1447 ھ ، 10 اگست 2025 ء

مزید
مینو
👁 Total Visits: 393,199