مُعائنہ
جانشینِ صدرالشریعہ ،محدّثِ کبیر ،حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دامت برکاتہمالعالیہ
بانی ،جامعہ امجدیہ رضویہ، گھوسی ،مئو ،یوپی،ہند
بسمﷲ الرحمٰن الرحیم
اَلْحَمْدُ للہِ ، وَالصَّلٰوۃُ عَلیٰ رسولِ ﷲ ، (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)
اما بعد!
ڈیلس ،امریکہ، آمد ہوئی تو یہاں کے دارالعلوم عزیزیہ، پلینو، میں حاضری ہوئی،جو حضرت مولانا مفتی احمد القادری صاحب کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔علوم ِدینیہ میں تفسیر و حدیث و فقہ وعقائد کی باقاعدہ تعلیم کا نظم ہے۔بحمدہ ٖتعالیٰ! طلبہ و طالبات بھی باذوق وشوق تحصیل میں مشغول ہیں۔طالبات کے لئے باقاعدہ شرعی پردہ کا اہتمام ہے۔
دارالعلوم عزیزیہ کے معیار تعلیم کے ساتھ، اس کی عمارت بھی بہت ہی خوبصورت، و پر شکوہ ہے،اور تمام ضروریات مدرسہ پر مشتمل ہے۔
ربّ قدیر اس ادارہ کو خوب ترقی عطا فرمائے، اور مفتی صاحب موصوف اور ان کے جملہ رفقائے کار کو، اعزاز اور جزائے خیر سے نوازتا رہے۔آمین بِجاہِ سَیّدِ المُرْسلِین علیہِ اَفْضلُ الصَّلٰوۃِ ، وَاَکْمَلُ التَسْلِیمِ
فقیر ضیاء المصطفیٰ قادری غفرلہ
نزیل ،ڈیلس ،امریکہ
۱۴؍ربیع الاول ۱۴۳۶ھ
۵؍جنوری ۲۰۱۵ ء