تاثر، مولانا شاہ بدرالدین قادری جیلانی، شکاگو

تأثر
حضرت مولانا سید شاہ بدرالدین قادری جیلانی (علیہ الرحمہ)
صدر جمعیۃ المشائخ الہند، وامریکن اسلامک سو سائٹی، شکاگو

نحمدہ‘ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم

شب قدر کے مبارک و مسعود مو قع پر، دارالعلوم عزیزیہ ، اسلامک اکیڈمی کے نفع بخش پروگرامس سے واقف ہونے کا موقع ملا۔نئی سائٹ بھی، جہاں پر دارالعلوم کا سنگ بنیاد رکھا جا رہاہے،مشاہدہ کیا۔لاجواب انتخاب ہے،اہلسنت کی آرزو ‘وں کا مرکزہے۔
ﷲ تبارک و تعالیٰ، بحرمۃ النبی الامین ﷺ و بطفیل، سرکار سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ، دارالعلوم، و مرکز ،اسلامک اکیڈمی کو زیر سر پرستی حضرت مفتی با وقار، علامہ احمد القادری صاحب،
خوب خوب پروان چڑھائے۔آمین

الفقیر الی ﷲ الغنی الحمید
سید شاہ بدرالدین قادری الجیلانی
صدر جمعیۃ المشائخ الہند و
امریکن اسلامک سو سائٹی، شکاگو

رمضان ۱۴۲۶ ھ اکتوبر ۲۰۰۵ء

معائنہ، مفتی محمد قمر الحسن، چیف قاضی آف رویت ہلال کمیٹی آف امریکا

بسم ﷲ الرحمٰن الر حیم

معائنہ
حضرت مولانا مفتی محمد قمر الحسن صاحب قادری مد ظلہ العالی
چیف قاضی، رویت ہلال کمیٹی آف امریکہ
نحمدہ‘ و نصلی و نسلم علی حبیبہ الکریم و اتبا عہ الفخیم

اما بعد:آج مو رخہ ۷؍ ربیع النور شریف ۱۴۲۶ھ ۱۶ ؍ اپریل ۲۰۰۵ء بروز سنیچر ،دارالعلوم عزیزیہ، پلینو ،ٹیکساس ،امریکہ، کے سالانہ عید میلا د النبی ﷺ کے پرو گرام میں حاضر ہوا۔گرامی قدر محترم حضرت مولانا مفتی احمدالقادری مصباحی نے دارالعلوم عزیزیہ کی
کا رکر دگی سے آگہی بخشی۔پھر شام کو پروگرام کے آغاز میں طلبہ نے ابتدائیہ پرو گرام پیش کیا ،خصوصا درجہ عالمیت کے بہت ہی محنتی طالب علم، عزیزم عمیر عبدالجبار سَلَّمَہ رَبُّہ نے یہاں کے نیشنل لینگویج انگلش میں بہت ہی عمدہ خطاب کیا۔جس سے دارالعلوم کا معیار واضح ہو گیا۔متحدہ امریکہ میں اہلسنت و جماعت کا یہ ایک منفرد ادارہ ہے،جس کی شدید ضرورت تھی۔جو حضرت مفتی صاحب موصوف کے ذریعہ اسلامک اکیڈمی کے تحت وجود میں آیا، یہاں کے اجنبی ما حول میں دینِ مبین اور مسلک حق کے اس ترجمان کو پروان چڑھانا ہر مسلمان کا،ملّی فریضہ ،اور رضائے مولیٰ کا عظیم ذریعہ ہے ۔
ربّ کریم اس کو آفات ارضی و سماوی سے محفوظ فرمائے، اور تمام اراکین ومعاونین،مخلصین ومحبین کو اس کی جزائے و افر عطا فرمائے، اور ادارے کی ضرورتوں کی کفالت کا سامان پردئہ غیب سے عطا فرمائے۔ مفتی صاحب کو صحت کے ساتھ ادارہ کی وسعت کے لئے عزم وحوصلہ عطا فرمائے۔
  آمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین صلی ﷲ تعالٰی علیہ وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔

محمد قمر الحسن قادری غفرلہ القوی
خطیب و امام مسجد النور مر کزی ہوسٹن،ٹیکساس
وبانی بزم حسان انٹرنیشنل نعت اکیڈمی ہوسٹن
وچیئرمین رویت ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ
۸؍ ربیع الاول شریف ۱۴۲۶ھ ۱۷؍اپریل ۲۰۰۵ء

 

معائنہ، مولانا سید جعفر محی الدین قادری، شکاگو

معائنہ
حضرت مولانا سید جعفر محی الدین قادری (علیہ الرحمہ)
فاضل جامعہ ازہر ،مصر(شکاگو)

لَہ الحمد،حامدًا وَّمُصَلِّیًا
محترم جناب مفتی احمدالقادری صاحب کے حکم کی تعمیل میں،پلینو، ڈیلس کے دارالعلوم العزیزیہ میں حاضر ہوا۔اس کے مختلف اقسام و شعبہ جات کا معائنہ کیا۔نہایت خوشی کی بات، اس پر آشوب زمانہ میں اور خاص طور پر امریکہ جیسے ملک میں یہ دینی خدمات :تدریس ِقرآن، تفسیر،حدیث اور فقہ جیسے علوم، اللہ رب العزت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔
مالک حقیقی سے دعا ہے کہ اپنے حبیب کے طفیل ، اس ادارہ کو مفتی صاحب محترم کے زیر سایہ پھلنے پھولنے اور پروان چڑھنے کا مو قعہ عطا کرے اور عوام الناس کو ان سے تعاون کرنے اور استفاذہ کی توفیق عطافرمائے ۔ ویرحم ﷲ عبدا قال آمینا۔

الفقیرالیہ تعالی
سید جعفر محی الدین القادری
۲۹؍ربیع الاول ۱۴۲۸ھ
الموافقۃ ۱۷؍ابریل ۲۰۰۷ء
الثلاثاء

معائنہ، علامہ محمد مقصود احمد چشتی، لاہور

معائنہ
پیر طریقت، حضرت علامہ، محمدمقصود احمد ،چشتی، قادری
دامت برکاتہم العالیہ
سابق خطیب و امام، داتا دربار،لا ہور،پاکستان
{باسمہٖ سبحانہ}

حضرت علا مہ مولانامفتی ،احمد القادری زید مجدہٗ کی ،دعوت پر اسلامک سینٹر ؍ دارالعلوم عزیزیہ کا معائنہ کیا۔ حضرت علامہ موصوف اعلٰحضرت ،مجدددین و ملت، رضی اللہ عنہ کے مسلکِ حق کی، ترویح و اشاعت کے ساتھ ساتھ، درس نظامی کی کتب کی تدریس پر بھی مصروف ہیں۔ حضرت صاحب اور تمام رفقاء کا ر عظیم الشان دارالعلوم عزیزیہ کی تعمیر کے ابتدائی مراحل کی تیار ی میں مصروف ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلۂ جلیلہ سے دارالعلوم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے، اور اس میں درپیش مشکلات کو دور فرمائے۔نیز ربِّ ذوالجلال اپنے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل مفتی صاحب کی عمر، اور تدریسی، و تصنیفی خدمات میں، برکت فرمائے۔ آمین

محمدمقصود احمد چشتی قادری
خطیب و امام، داتا دربار،لا ہور، پاکستان
۲۱؍مئی ۲۰۰۹ء
۲۶؍جمادی الا ولیٰ ۱۴۳۰ھ

معائنہ حضور محدث کبیر ، دامت برکاتہم

مُعائنہ

جانشینِ صدرالشریعہ ،محدّثِ کبیر ،حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دامت برکاتہمالعالیہ
بانی ،جامعہ امجدیہ رضویہ، گھوسی ،مئو ،یوپی،ہند

بسمﷲ الرحمٰن الرحیم
اَلْحَمْدُ للہِ ، وَالصَّلٰوۃُ عَلیٰ رسولِ ﷲ ، (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)
اما بعد!

ڈیلس ،امریکہ، آمد ہوئی تو یہاں کے دارالعلوم عزیزیہ، پلینو، میں حاضری ہوئی،جو حضرت مولانا مفتی احمد القادری صاحب کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔علوم ِدینیہ میں تفسیر و حدیث و فقہ وعقائد کی باقاعدہ تعلیم کا نظم ہے۔بحمدہ ٖتعالیٰ! طلبہ و طالبات بھی باذوق وشوق تحصیل میں مشغول ہیں۔طالبات کے لئے باقاعدہ شرعی پردہ کا اہتمام ہے۔
دارالعلوم عزیزیہ کے معیار تعلیم کے ساتھ، اس کی عمارت بھی بہت ہی خوبصورت، و پر شکوہ ہے،اور تمام ضروریات مدرسہ پر مشتمل ہے۔
ربّ قدیر اس ادارہ کو خوب ترقی عطا فرمائے، اور مفتی صاحب موصوف اور ان کے جملہ رفقائے کار کو، اعزاز اور جزائے خیر سے نوازتا رہے۔آمین  بِجاہِ سَیّدِ المُرْسلِین علیہِ اَفْضلُ الصَّلٰوۃِ ، وَاَکْمَلُ التَسْلِیمِ

فقیر ضیاء المصطفیٰ قادری غفرلہ
نزیل ،ڈیلس ،امریکہ
۱۴؍ربیع الاول ۱۴۳۶ھ
۵؍جنوری ۲۰۱۵ ء

معائنہ، مولانا ڈاکٹر محمد غفران علی صدیقی، نیویارک

تأثر:

پیر طریقت، حضرت مولانا ڈاکٹرمحمد غفران علی صدیقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
خلیفۂ حضورمفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العلمین ۔ والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدنا و مو لٰینامحمد المبعوث رحمۃ
للعلمین ۔ و علٰی آلہ الطیبین الطاھرین ، و اصحابہ المکرمین المعظمین ، اجمعین

اما بعد: فقیر آج بروز ہفتہ شب ۲۵ ؍رمضان المبارک ۱۴۲۸ھ ۷ ؍ اکتوبر ۲۰۰۷ء ڈیلس دارالعلوم عزیزیہ مین محفل ختم قرآن کریم صلوٰۃ التراویح میں حاضر ہوا۔ حضرت اقدس علامہ مفتی احمدالقادری صاحب مد ظلہ العالی کی خدمات دینیہ کا ثمرہ دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔فقیر غفرلہ‘کی یہ تیسری حاضری ہے۔
ماشاء اللہ کرائے کی جگہ سے چھٹکارا ہو چکا ہے۔ حضرت کا قافلہ دیکھ کر ان سب کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں،(اللہ تعالی) ان سب کودین اور دنیا کی برکات سے مالا مال فرمائے۔
حضرت مفتی صاحب مدظلہ العالی اتنے قلیل عرصہ میں حضرت مولینا عمیر سلمہ‘ کی ABCDسے شروع کرکے مسلم شریف تک پہونچا دیا ہے۔
دل تو چاہتا ہے جامعہ اور دارالعلوم کے لئے طویل مداحیہ اور دعائیہ قصیدہ لکھوں۔لیکن فی الحال ان ہی دعائوں پر اکتفا کرتا ہوں ۔

والسلام و الدعاء
فقیر محمد غفران علی الصدیقی الرضوی غفرلہ
خادم رضا ،خادم اہلسنت والجماعت،
خادم دارالعلوم نیویارک
369 Fan.145 st
Bronx.N.Y 10454
718-401-2344

مینو